• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، مردہ گائے کا گوشت مارکیٹ میں سپلائی کرنیکی کوشش ناکام

لاہور ( آن لائن ) لاہور پولیس نے مردہ گائے کا گوشت مارکیٹ میں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ایس ایچ او شیراکوٹ زاہد محمود کے مطابق ایک گاڑی کے ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن اس نے گاڑی بھگا دی جسے تعاقب کر کے روک لیا گیا ۔پولیس کے مطابق گاڑی کو پچھلی سائیڈ سے ترپال لگا کر کور کیا گیا تھا جس میں مردہ گائے موجود تھی۔ ایس ایچ او شیراکوٹ کے مطابق ڈرائیور نے انکشاف کیاکہ وہ مردہ جانوروں کے گوشت کو لاہور میں سپلائی کر تا ہے ۔

تازہ ترین