• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثمینہ پیرزادہ نے کورونا ویکسین لگوالی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثمینہ پیرزادہ نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ کورونا ویکسینیشن سینٹر میں موجود نظر آرہی ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثمینہ پیرزادہ کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین لگوا رہی ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’شکریہ اور شاباش پاکستان۔‘

دوسری جانب فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے بھی کورونا ویکسین لگوالی جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

ارمینا خان نے کہا کہ ’میں کورونا ویکسین لگوا کر بہت شکرگزار اور پُرسکون محسوس کر رہی ہوں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ریما خان بھی کورونا ویکسین لگوا چکی ہیں۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ7 ہزار 453 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین