• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثمینہ پیرزادہ نے عوام سے کیا اپیل کی؟

پاکستان کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے عوام سے پاکستان کو صاف رکھنے کی اپیل کردی۔

ثمینہ پیرزاد نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے عوام کے لیے خصوصی ٹوئٹ کیا ہے۔

سینئر اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے۔‘

اُنہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آئیے! ملکر پاکستان کی صفائی کا خیال رکھیں۔‘

ثمینہ پیرزادہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اس مہم میں اُن کی حمایت کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ثمینہ پیرزادہ نے لاہور شہر میں فُٹ پاتھ نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

ثمینہ پیرزادہ نے کہا تھا کہ  ’کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ لاہور شہر میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے کوئی فُٹ پاتھ ہی نہیں ہے۔‘

اُنہوں نے سوال اُٹھایا تھا کہ ’جب درخت کاٹ کر چوڑی سڑکیں تعمیر کی جاتی ہیں تو اس بات کا خیال کیوں نہیں رکھا جاتا؟‘ 

تازہ ترین