• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرضے کی مالیت پانچ کروڑ تک کردی گئی ہے، رضا باقر


گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی میں حصہ لینے والوں کو اسٹیٹ بینک سپورٹ کرے گا، قرضے کی مالیت پانچ کروڑ تک کردی گئی ہے۔

رضا باقر نے صحت کہانی پروگرام کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ بہت خوشی ہے ای کامرس کے شعبے میں 1 ملین ڈالر کی فنڈنگ ہوئی، اسٹیٹ بینک ای کامرس کے ذریعے آئی ٹی، اسٹارٹ اپ سے عوام کو سہولت دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ممالک پاکستانی پاکستانی بینکوں میں اکاؤنٹ کھول رہے ہیں، ایک لاکھ سے زائد پاکستانی سو ممالک سے روشن ڈیجٹل اکاؤنٹ میں شامل ہوچکے ہیں۔

رضاباقر نے کہا ہے کہ اسٹارٹ اپ کو دیگر ممالک میں ہولڈنگ کمپنیاں کھولنے کی اجازت دی گئی، 2 لاکھ ڈالر تک کی سروسز آپ بیرون ممالک کمپنیوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے، خواتین کو کاروبار کرنے کے لیے 5 فیصد پر قرض کی سہولت دی گئی ہے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ بین الااقوامی کمپنیوں سے سروس لینے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

رضا باقر نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس میں ہم نے اداروں کو سستے قرضے دیئے، نئے منصوبے اور منصوبے کو پایا تکمیل کو پہنچانے کے لیے دس سال کے لیے قرضے دیئے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر عفت ظفر کو فاؤنڈر صحت کہانی کی جانب سے تقریب سے خطاب کے دوران کہا گیا ہے کہ ہمیں خواتین کو آگے لانا ہے، خواتین کی صحت اور مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عفت ظفر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیلی ہیلتھ میڈیسن کو بہت فروغ ملا ہے۔

ڈاکٹر عفت ظفر کا کہنا تھا کہ آج ہمارے 35 ای کلینکس موجود ہیں۔

تازہ ترین