• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70سال سے زائد عمر افراد کیلئے واک اِن ویکسینیشن کا فیصلہ


حکومت کی جانب کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو واک اٍن ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو واک اِن ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت 16 مارچ سے دستیاب ہوگی، 70 سال سے زائد عمر کے شہری کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے ویکسین لگواسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبوں کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت کے انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت رجسڑڈ بزرگ شہریوں کو دستیاب ہوگی۔

ذرائع کے مطابق واک ان ویکسینیشن کے فیصلے ساتھ 60 تا 70 سالہ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

تازہ ترین