• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا NA 249 کے ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں ہونے والے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

خط میں این اے 249 کے ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


 ایم کیو ایم کے خط کے متن میں کہا گیا کہ ضمنی انتخاب 29 اپریل کو رکھا گیا ہے، اس دوران رمضان کا مہینہ ہوگا، رمضان میں انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگا۔

رہنما ایم کیو ایم کنور نوید جمیل نے کہا کہ  این اے 249 کا ضمی انتخاب عید الفطر کے بعد رکھا جائے۔

تازہ ترین