• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 5 پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں کاؤنٹر ٹیرررزم ڈپارٹمنٹ نے انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر خواجہ فیصل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

گرفتار ملزم نے 2005ء میں گلبرگ کے علاقے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ اے ایس آئی اقبال خان نیازی اور ان کے دوست کو قتل کیا تھا۔

سال 2010 ء میں رسالہ تھانے کی حدود میں ملزم نے اپنے مخالفین کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2008 ء میں ڈی ایس پی رحیم بنگش کو میٹھا در تھانے کی حدود میں قتل کیا۔

تھانہ پریڈی کی حدود میں ایس پی جیل امان اللّٰہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا ، 2010 ء میں تھانہ بریگیڈ کے ایس ایچ او ناصر الحسن قتل کیا جبکہ 2010 ء میں ریڈیو پاکستان کے قریب ڈی ایس پی نواز رانجھا کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

اس کے علاوہ ملزم پر انسداد دہشت گردی کے متعد مقدمات سی ٹی ڈی میں درج ہیں۔

تازہ ترین