چشتیاں کی کچہری چوک میں ملزمان پولیس پر دھاوا بول کر عدالت میں لائی گئی لڑکی کو ساتھ لے جانے کی کوشش کرتے رہے، جبکہ ملزمان نے پولیس پر ڈنڈے بھی برسائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو ساتھ لے جانے کی ملزمان کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
پولیس بازیاب کی گئی لڑکی کا بیان ریکارڈ کروانے عدالت پہنچی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے کے الزام میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔