• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزریر دفاع اور خارجہ کی ٹوکیو آمد، جاپانی لیڈروں سے ملاقاتیں کرینگے

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اپنے پہلے بیرونِ ملک دورے پر جاپان پہنچے ہیں جہاں اُن کا مقصد چین کے پیش کردہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں کو متحرک کرنا ہے۔ 

جاپان میں وہ وزیر اعظم یوشی ہیڈے سُوگا کے علاوہ اپنے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وہاں سے دونوں امریکی وزراء جنوبی کوریا جائیں گے جہاں سے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھارت روانہ ہوجائیں گے۔ 

کوویڈ کی وبا میں سفر کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے صدر جو بائیڈن کی کابینہ کے ارکان غیر ملکی دوروں میں تیزی نہیں دکھا رہے۔ 


تاہم بائیڈن انتظامیہ نے یہ واضح کیا ہے کہ ٹرمپ کے دور کی ہنگامہ خیزی کے بعد امریکہ دنیا بھر سے اور بالخصوص اپنے روایتی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کی ترتیبِ نو چاہتا ہے۔ 

روانگی سے قبل وزیر دفاع آسٹن نے کہا کہ وہ اور بلنکن دورہِ ایشیا میں، سنیں گے اور سیکھیں گے۔

تازہ ترین