اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک بار پھر وراضح کیا ہے کہ تجاوزات کے معاملہ پر کوئی نرمی نہیں کی جائے گی ۔ پیر کو سپریم کورٹ میں حرامیڈیکل سنٹرگرانے کے نوٹس کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔سپریم کورٹ نے معاملہ پر حرا میڈیکل کالج سکھر کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ زمین کی ملکیت کا فیصلہ سول کو رٹ ہی کریگی ۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ہسپتال میں مریض ہیں انکو منتقل کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے، اسپتال کی زمین ملکتی زمین ہے اسکا تجاوزات سے کوئی تعلق نہیں ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ تجاوزات کے معاملے پر نرم رویہ نہیں رکھا جائیگا، انکرو چمنٹ کے معاملات میں راستہ نہیں کھولنا چاہیے۔ عدالت نے کہاکہ درخواست گزار ملکیت کے معاملے پر سول کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے، سول کورٹ ہائیکورٹ کے حکم سے متاثر ہوے بغیر درخواست کا فیصلہ کریگی ، سندھ ہائیکورٹ نے ضلعی بھر میں تجاوزات ختم کر نے کا حکم دیا تھا، سندھ ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں سکھر انتظامیہ نے حرا میڈیکل سینٹر کو عمارت گرانے کو نوٹس بھیج رکھا ہے۔