• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او کورال اور ڈیوٹی افسر معطل ،ڈی ایس پی تبدیل

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) کورال کے علاقے میں قبضہ مافیا کی فائرنگ اور قتل پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے ایکشن لیتے ہو ئے فائرنگ کی اطلاع ہونے کے باوجود کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او شمس اکبر اور ڈیوٹی آفیسر خالد اقبال روکڑی کو معطل کر دیا جبکہ ڈی ایس پی الفت عارف کوتبدیل کر کے ڈی ایس پی سہالہ رخسار مہندی کو اضا فی چارج دے دیا گیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا ساتھ دینے والے پولیس افسران کے لیے کوئی رعایت نہیں ۔ معاملے کی انکوئری جاری ہے جس جس کی غفلت اور لاپرواہی پائی گئی اسکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین