• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں موثر نظام سے عوام کی زندگی بدل رہی ہے، پشاور کی ترقی ہماری ترجیحات کا محور ہے، وزیر جنگلات کی وفد سے گفتگو

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات ، ماحولیات و جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبہ بھر میں بھر پور ترقیاتی عمل شروع کر رکھا ہے اور صوبے میں موثر نظام متعارف کرا دیا گیا ہے جس سے عوام کی زندگی بدل رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر نے وفد کی معروضات غور سے سنیں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بہتر مواقع فراہم کر رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر رہی ہے مگر کرپٹ عناصر کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کی ترقی ہماری ترجیحات کا محور ہے اور اس حوالے سے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور پشاور کو جدید اور خوبصورت بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی کے 69کے گھر گھر میں سوئی گیس وبجلی کی فراہمی مشن ہے تاکہ بنیادی سہولیات سے محروم عوام کو مزید انتظار اور تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیر جنگلات نے رواں شجر کاری مہم کے حوالے سے کہا کہ سر سبز اور صاف پاکستان مہم دراصل تبدیلی کا نقطہ آغاز ہے لہٰذا شجر کاری مہم عوام ہی کے تعاون سے ممکن ہے، عوام اپنا قومی و مذہبی فریضہ ادا کر کے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور شجر کاری مہم کو کامیاب بنائیں اور ما حولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تازہ ترین