• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کے ایم سی کا 5 گراؤنڈ کے سی سی اے کی سابق انتظامیہ کے پاس رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیراہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ ان دنوں کراچی میں جاری ہے، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کراچی تھےجنہو ں ںے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پروفیسر اعجاز فاروقی کی اس شہر کے لئے بڑی خدمات ہیں جس طرح سے وہ مسلسل کئی سالوں سے کرکٹ کے ایونٹ باقاعدگی سے منعقد کراتے چلے آرہے ہیں یہ اس معاشرے میں بہت بڑی خدمت ہے ،ایونٹ میں سندھ سے 168 ٹیمیں اکھٹی کرکے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔

ان ہی کھلاڑیوں میں سے ہمارے قومی ہیروز بھی بنیں گے، پانچ گراونڈز بلدیہ عظمٰی کراچی کے ہیں جوکہ کے سی سی اے کو دے دئیے گئے تھے انہوں نے آباد بھی کردئیے مجھے معلوم ہے میدانوں کو بنانا آسان کام ہے لیکن اُن کو آباد رکھنا سب سے مشکل کام ہے ٹیمیں بنانا اور کھلاڑیوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا اور ایسا ماحول پیدا کرنا جہاں کھلاڑی آسانی سے کھیل سکیں یہ مشکل ترین کام ہے ،میں ایک بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ پروفیسر اعجاز فاروقی کی سربراہی میں کے سی سی اے کے جو سابقہ ممبران ہیں وہ ان پانچ گراونڈز پر اپنا قبضہ برقراررکھیں کے ایم سی قطعی طور پر ان گراونڈز کو لینے کا ارادہ نہیں رکھتی اس سلسلے میں کوئی تحریری حکمنامہ چاہئیے تو میں دینے کے لئے تیار ہوں اس کے ساتھ ہی جیسے ہی کوئی منتخب باڈی آجاتی ہے تو ہم ایم او یو بھی ہمارے سامنے یہ گراونڈ اور دیگر گراونڈز نمونے کے طور پر موجود ہیں کے ایم سی کی مکمل سپورٹ آپ کے ساتھ ہے جمیل احمد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان گراونڈز کے ساتھ ان کی دلی وابستگی ہے۔ 

جب تک یہ گراونڈ آباد ہے ان کی وابستگی ختم نہیں کی جاسکتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپروفیسر اعجاز فاروقی نے کہا کہ کے ایم سی نے دس سالہ معاہدے کے تحت پانچ گراونڈز کے سی سی اے کو دئیے تھے جن کی معیاد 2011 میں ختم ہوگئی تھی کوششوں کے باوجود معاہدے میں توسیع نہیں ہوسکی اور کئی سالوں سے یہ معاملہ التوا کا شکار ہے اگر موجودہ نگران کو گراونڈ چلانے کا اختیار مل جاتا ہے تو شہر میں کرکٹ کے فروغ کے لئے یہ احسن قدم ہوگا اختیارات ملنے کے بعد آپ اعتماد کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں میں بتاتا چلوں کہ گذشتہ 20 سالوں میں انہی گراونڈز پر کرکٹ کھیل کر کئی ٹیسٹ اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے اس شہر اور ملک کا نام روشن کیا ہے آخر میں میں لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کراچی اور دیگر تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ٹورنامنٹ سیکریٹری جمیل احمد نے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی۔

تازہ ترین
تازہ ترین