• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر خان کی کورونا رپورٹ منفی ہے، ایف آئی آر پر ٹیم کا ردعمل

بالی ووڈ اداکارہ گوہرخان کی ٹیم نے ان کے خلاف درج ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کردی، رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود شوٹنگ پر جانے کے الزام میں گوہر خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


گوہر خان کی ٹیم کی جانب سے درخواست کی گئی کہ غلط خبریں نہ پھیلائیں، قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور گوہر کے جذبات کا احترام کریں، ابھی صرف دس دن قبل ہی ان کے والد کا انتقال ہوا ہے، اس مشکل وقت سے نکلنے کے لیے انہیں وقت دیں۔

ٹیم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اداکارہ قانون کی پابندی کرنے والی شہری ہیں اور کورونا وائرس سے متعلق تمام ایس او پیزپرعمل بھی کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اداکارہ گوہر خان پر کورونا پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔

تازہ ترین