بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان نے اپنی زندگی کے اہم دن کیلئے لباس پاکستانی ڈیزائنر سے تیار کروایا۔
گوہر خان ٹک ٹاکر زید دربار سے 25 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
گوہر خان نے شادی کیلئے پاکستانی فیشن ڈیزائنر سائرہ شاکرہ کے لیبل ’لام‘ کا تیار کردہ لباس اپنی زندگی کے اہم دن کیلئے منتخب کیا۔
اداکارہ نے اپنے خوابوں جیسا لباس تیار کر کے دینے پر پاکستانی فیشن ڈیزائنر کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
لام آفیشل انسٹاگرام پربھی گوہر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ انہوں نے پاکستان کے بڑے فیشن ڈسکوری پلیٹ فارم کا انتخاب کیا اور ہمیں ان کیلئے ڈریس ڈیزائن کرنے پرخوشی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ٹیلی وژن و فلموں کی معروف اداکارہ 37 سالہ گوہر خان نے سوشل میڈیا اسٹار اور کوریوگرافر زید دربار سے شادی کرلی ہے
گوہر خان گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور وہ ریئلٹی شو 'بگ باس' سمیت دیگر بھارتی ٹی وی شوز میں شرکت کر چکی ہیں۔
گوہر خان نے 2004 میں فلم 'آن: مین ایٹ ورک' میں مختصر کردار سے فلمی اداکاری کا آغاز کیا تھا، اس سے قبل ہی وہ ٹی وی پر اداکاری کی شروعات کر چکی تھیں۔
گوہر خان نے کرائم تھرلر بولی وڈ فلم 'ونس اَپون ٹائم ان ممبئی، عشق زادے، کیا کول ہیں ہم تھری، فیور، بدری ناتھ کی دلہنیا، بیگم جان اور تیرا انتظار' سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔