سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 354 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار 106 ہوگئی ہے۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریضوں کاانتقال ہوا۔ اس طرح انتقال کرنیوالے مریضوں کی کُل تعداد 6 ہزار 578 ہوگئی ہے۔