• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا کے 345 کیس رپورٹ، 6 مریضوں کا انتقال

سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 345 کیس رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 752 ہوگئی۔ 

ریاض سے جاری بیان میں ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ  کورونا سے مزید 6 اموات ہوئیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 6 ہزار 573 ہوگئی۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 223 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ 


ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 72 ہزار 926 ہوگئی۔ ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کے مثبت کیس 3 ہزار 253 ہوگئے۔

تازہ ترین