• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، خاتون سے اجتماعی زیادتی، 4 ملزمان کو پھانسی دیدی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4افراد کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ، ملزمان نے خاتون کے شوہر کو رسیوں سے باندھ دیا تھا اور اس کے سامنے خاتون کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا تھا،یہ دونوں میاں بیوی کوہ پیما تھے اور انہیں خراساں رضوی صوبے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پہاڑ پر اپنا سفر کررہے تھے۔ ملزمان پر خاتون کو اغوا کرنے، زیادتی کا نشانہ بنانے اور اس کے شوہر کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے کے جرم میں سزا دی گئی ، ملزمان کو مشہد کی سینٹرل جیل میں سر عام پھانسی دی گئی۔

تازہ ترین