کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد دم توڑ گئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے پہلوان گوٹھ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے اطراف کی دکانوں کو بھی بند کروا دیا، فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے پر پیش آیا، 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔