پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ نے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیل اور ہراساں کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر کے عہدے پر ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی نے سیاسی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔
درخواست گزار اور فیملی ارکان کو ہراساں کیا جا رہا ہے، درخواست گزار اور فیملی ارکان کو 2024 میں درج مقدمہ میں نامزد کر دیا گیا ہے، متعلقہ اتھارٹیز ہراساں کر رہی ہیں لیکن مقدمات کی تفصیلات نہیں دے رہیں۔
عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار اور فیملی ارکان کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، درخواست گزار اور فیملی ارکان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔