• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر صحافی و وکیل خلاف ہوں تو حکومت نہیں چل سکتی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وکیل اور صحافی خلاف ہوجائیں تو حکومت نہیں چل سکتی ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے سیمینار سے خطاب میں فواد چوہدری نے وکیل اور صحافیوں کی قوت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ وکیل اور صحافی حکومت کے خلاف ہوجائیں تو حکومت نہیں چل سکتی۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ سے خطرہ نہیں ہے اس کے مقابلے میں پی ایف یو جے لانگ مارچ کرے گی تو ہم فوری آپ سے بات کریں گے۔

دوران خطاب فواد چوہدری نے امید ظاہر کی کہ آنے والا وقت پاکستان اور اس کے تمام شعبوں کے لیے اچھا ہو۔

تازہ ترین