• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی نے مہلت مانگنے کی وجہ بتادی


پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارا پہلا فیصلہ استعفوں کے حق میں نہیں تھا، اس لیے دوبارہ مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

پی ڈی ایم اجلاس کے بعد مریم نواز کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کے مہلت مانگنے سے متعلق وضاحت کی۔

انہوں نے کہا کہ سی ای سی کا پہلا سیشن استعفوں کے حق میں نہیں تھا، ہم سی ای سی کی طرف جائیں گے۔


پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں ہم نے کہا کہ اگر آپ استعفے چاہتے ہیں تو ہمیں سی ای سی سے مشورہ کرنے کاوقت دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی سپورٹ کے ساتھ ہم نے انتخاب جیتے، سب کا شکریہ ادا کیا اور اپوزیشن اتحاد کی قیادت سے گزار ش کی کہ ہمیں وقت دیں۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ہم عدالت میں جائیں گے، پی ڈی ایم کی فتح ہوگی۔

تازہ ترین