این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے ضمنی انتخاب کی 16 مارچ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد واقعات کے باعث 48 پولنگ اسٹیشنز متاثر ہوئے، الیکشن کمیشن کا پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم غور طلب ہے۔
تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نتائج آنے کے بعد الیکشن کمیشن 60 روز کے اندر دوبارہ انتخابات کا حکم دے سکتا ہے۔
حکم نامے کے مطابق چند پولنگ اسٹیشن یا پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے بارے میں وضاحت کی جائے، جہاں بدنظمی ہوئی ان پولنگ اسٹیشنوں کا نقشہ اور چارٹ فراہم کیا جائے۔
این اے 75 ڈسکہ کے متعلق کیس کی مزید سماعت 19 مارچ کو ہوگی۔