• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں کورونا متاثرین کی تعداد چھبیس لاکھ ہو گئی

برلن (این این آئی )جرمنی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں تقریبا ساڑھے تیرہ ہزار کا اضافہ ہوا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برلن میں متعدی بیماریوں کی روک تھام کے ذمے دار جرمن ادارے روبرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے بتایاکہ بدھ کے دن ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد پچیس لاکھ پچانوے ہزار کے قریب ہو گئی۔ اسی دوران مزید دو سو انچاس ہلاکتوں کے ساتھ اب ملک میں کووڈ انیس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی تہتر ہزار نو سو پانچ ہو گئی۔
تازہ ترین