• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت لانگ مارچ ملتوی ہونے پر جشن نہ منائے، رہنما پیپلز پارٹی


کراچی (ٹی وی رپورٹ)پروگرام جیو پاکستان میں میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیرشاہ سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کاکہنا تھا کہ حکومت لانگ مارچ ملتوی ہونے پر جشن نہ منائے کیوں کہ ابھی ہمارے پاس بہت سے کارڈ ہیں ،پی ڈی ایم متحدہ ہے، رہنما مسلم لیگ (ن) راناثنااللہ نے کہاکہ نوازشریف ملک میں ہوں یا نہ ہوں اس سے فرق نہیں پڑتا، پی ڈی ایم میں اتفاق قائم ہے ،ڈائریکٹر پروگرامزفافن مدثر رضوی نے کہا کہ اگر حکومت ہی الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کااظہار کرے گی توادارہ کمزور ہوگا،پروگرام میں بتایا گیا کہ پاکستانی نژاد سائنسدان نوید امام سید کے سائنسی کارنامے کے دنیا بھر میں چرچے ہورہے ہیں، انہوں نے دماغی بیماریوں کے علاج کیلئے ایک چھوٹی سی چپ تیارکرلی ہے۔

تازہ ترین