• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، بھارت میں 11پاکستانی ہندوؤں کا قتل، دفتر خارجہ سے رپورٹ طلب

اسلام آباد (اے پی پی، نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندئووں کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے ۔ 

عدالت عظمیٰ نے دفتر خارجہ سے بھارت میں قتل ہونے والے ہندوؤں کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ دفتر خارجہ بتائے کہ بھارت میں قتل ہونے والے ہندوؤں کے خاندان کی کیا معاونت کی گئی ہے، دفتر خارجہ معاملہ پر بھارت کے ساتھ ہونے والے رابطے اور اقدامات کا تحریری جواب بھی عدالت میں جمع کرائے۔ 

بدھ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندئووں کے قتل کے معاملہ پر دائر درخواست کی سماعت کی۔ 

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دفتر خارجہ نے 11 پاکستانی ہندئووں کے قتل پر بھارت سے پوسٹ مارٹم رپورٹ مانگی ہے۔

تازہ ترین