• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاندلی میں شراکت دار نہ بننے کو بغاوت کے طور پر لیا جارہا ہے، بلاول بھٹو

دھاندلی میں شراکت دار نہ بننے کو بغاوت کے طور پر لیا جارہا ہے، بلاول بھٹو 


کراچی(اسٹاف رپوٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ دھاندلی میں شراکت دار نہ بننے کو بغاوت کے طور پر لیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کی انتخابی فراڈ کے سامنے تسلیم خم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو دھونس دھمکیاں قابل مذمت ہیں،چیف الیکشن کمشنر اور ارکان سے استعفوں کا مطالبہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے بلیک میلنگ کا ہتھکنڈہ ہے،پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جھکانے یا یرغمال بنانے کے ہر حربے کیخلاف تمام جمہوری قوتیں مزاحمت کریں گی۔ بدھ کو جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن سے متعلق حکومتی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں آئین و قانون کے مطابق نبھانی ہیں۔

تازہ ترین