• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں نے کووڈ 19انفیکشن اور پولن کے درمیان تعلق کا پتہ لگا لیا، انفیکشن کی شرح متاثر ہو سکتی ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے کووڈ 19 انفیکشن کی شرح اور ہوا میں زرگل کی اعلیٰ سطحوں کے درمیان ارتباط کا پتہ لگا لیا۔ امریکی سائنسی جریدہ پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنس (پی این اے ایس) میں شائع ہونے والے مطالعے کے شریک مصنف اسٹیفنے کا کہنا ہے کہ جب ہمارے پاس کئی دنوں میں 250 زرگل کے دانے ہوا کے فی مکعب میٹر سے زائد زرگل میزان ہو تو وہ بڑے زرگل کی انتہا ہے۔ ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ کے شریک مصنف کا کہنا تھا کہ اس سے انفیکشن کی شرح متاثر ہوسکتی ہے۔ سائنسدانوں کو پتہ چلا کہ یہ معاملہ زرگل الرجی والے اور اس الرجی کے بغیر والے افراد کیلئے ہے۔ اگرچہ سائنسدانوں نے مشاہدہ کیا کہ جب زرگل کی سطحیں زیادہ ہوئیں تو کووڈ 19 انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہوا، وہ ابھی تک یہ نہیں جانتے کہ آیا زرگل کی اعلیٰ سطحیں اکیلے کووڈ 19 انفیکشن کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔

تازہ ترین