• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کس قانون کے تحت سکھر بیراج کالونی کا بنگلہ لیز پر دیا گیا ،سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سکھر بیراج کالونی کا بنگلہ ایک پرائیویٹ شخص کو لیز پر دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ، سیکرٹری آبپاشی اور سیکرٹری مال سندھ کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں ،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیاکہ کس قانون کے تحت بنگلہ لیز پر دیا گیا ہے ۔سرکاری اراضی کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، زمین بیراج کے لیے رکھی گئی تھی،جب زمین لیز پر دی گئی تو سیکرٹری کون تھا؟ جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اگر ہم اسکی اجازت دے دیں تو خطرناک مثال قائم ہو گی۔بعد ازاں فاضل عدالت مذکورہ بالا ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ۔

تازہ ترین