پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ پاکستان میں روایتی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں، فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی کے ساتھ صوابی میں ڈھابے پر دال روٹی کھائی، چائے سے لطف اندوز ہوئے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل سکس کے میچز ملتوی ہونے کے بعد پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نجی مصروفیت کے باعث پاکستان میں ہی موجود ہیں۔
اس دوران انہوں نے ملک کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کیا، گزشتہ روز زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ سیمی اور ہاشم آملہ صوابی کے ایک ڈھابے پر پہنچے جہاں انہوں نے دال روٹی کھائی۔
اس موقع پر محمد اکرم اور کامران اکمل بھی ان کے ہمراہ تھے، تمام افراد چائے سے بھی لطف اندوز ہوئے۔