ایک بچہ دکان پر پہنچا اور دکاندار سے پوچھا،’’ آپ کے پاس چینی ہے‘‘۔
دکان دار نے کہا، ’’ جی ہے‘‘۔
بچے نے پوچھا، ’’ آپ کے پاس سوجی ہے‘‘۔
دکاندار نے جواب دیا ، ’’ وہ بھی ہے‘‘۔
بچہ نے پھر سوال کیا، ’’ آپ کے پاس کھوپرا، بادام اور کشمش بھی ہے؟‘‘
دکان دارنے کہا، ’’ وہ بھی ہے‘‘
بچہ دکان دار سے بولا، ’’آپ کے پاس تمام چیزیں موجود ہیں تو آپ گھر جاکر حلوہ کیوں نہیں بنوالیتے‘‘؟
*********************
ایک صاحب اپنے بچے کو داخلہ دلانے کے لیے اسکول لے جارہے تھے، راستے میں انہوں نے بچے سے کہا کہ
’’دیکھو بیٹا، جب میڈم آپ سے آپ کی عمر پوچھیں تو 4 سال بتانا‘‘۔
بیٹے نے باپ سےسوال کیا ، لیکن ابو، میری عمر تو 6 سال ہے، 4سال کیوں بتاؤں‘‘؟
باپ نے کہا کہ گھر میں تمہاری عمر ضرور 6 سال ہے ، لیکن اگر تم نے پنی عمر 4 سال کے بجائے 6 سال بتائی تو تمہیں اسکول میں داخلہ نہیں ملے گا‘‘
بیٹے نے حامی بھر لی۔ دونوں باپ بیٹے جب اسکول میں میڈم کے سامنے پہنچے تو انہوں نے بچے سے مختلف سوالات کرنے کے بعد اس کی عمر پوچھی۔ بچے نے پہلے باپ کی طرف دیکھا پھر میڈم سے کہا، ’’گھر میں میری عمر 6 سال ہے، جب ابو ٹرین میں سفر کراتے ہیں تو ٹکٹ چیکر کو میری عمر 3 سال بتاتے ہیں، آج اسکول میں میری میری عمر سات سال ہے‘‘۔
*********************
علی ایک دن خوش خوش اسکول سے گھر آیا اور اپنے ابو سے بولا، ’’ابو، کل ہم بہت امیر ہوجائیں گے‘‘۔
ابو نے حیران ہوکر پوچھا، ’’وہ کیسے؟‘‘
بیٹا بولا، ’’ کل ہمارے حساب کے استاد پیسو سے روپے بنانے کا طریقہ بتائیں گے‘‘
*********************
ایک دن استاد کلاس میں داخل ہوئے اور اپنی کرسی پر بیٹھتے ہوئے بچوں سے کہا، ’’آج ہم آپ سب کو مربع بنانا سکھائیں گے‘‘۔
ایک بچہ ہونٹوں پر زبان پھیرتے ہوئے بولا، ’’سر آپ ہمیں چٹنی اور اچار بنانا کب سکھائیں گے؟‘‘۔