• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس : ڈاکٹر نوشین حامد نے خبردار کردیا


پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے عوام کو خبردار کردیا۔

پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ عوام نے احتیاط نہ کی تو اسمارٹ لاک ڈاؤن بڑھانا ہماری مجبوری ہوگی۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ کل چین سےکورونا ویکسین کےمزید 5 لاکھ ڈوز ز آجائیں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ جن کو کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز دیا ہے ان کے لیے دوسرا ڈوز بھی دستیاب ہے۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے مزید کہا کہ  سرکاری اجلاسوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید3 ہزار 449 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 813 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار757 ہو گئی ہے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار259ہو چکی ہے۔

تازہ ترین