• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ، ن لیگ ترقیاتی کاموں، PTI کرپشن مخالف بیانیے پر ووٹ لیتی ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) این اے75 ڈسکہ :ن لیگ ، پی ٹی آئی کےووٹرز کس بنیاد پر اپنی جماعت کو ووٹ دیتے ہیں ؟مسلم لیگ ن کے ووٹرز پارٹی کے ترقیاتی کام کروانے اور پارٹی رہنماوں سے متاثر پی ٹی آئی کے ووٹرز جماعت کےکرپشن کیخلاف بیانیے ،اور پارٹی کے اچھا ہونے کو ووٹ دینے کا سبب بتاتے ہیں ، سروےگیلپ پاکستان ، پلس کنسلٹنٹ نے یہ سروے این اے 75 ڈسکہ کےمجموعی طورپر26سو سے زائد ووٹرزسے کیا،این اے75 ڈسکہ میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز اپنی جماعتوں کو کس بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں ؟ گیلپ پاکستان اور پلس کنلسٹنٹ کے سرویز میں سامنے آگیا ۔ 36 فیصد ووٹر زنے ترقیاتی کاموں ، 26فیصد نے غریبوں کی امداد پر ن لیگ کو ووٹ دینے کا بتایا ۔ 25فیصد ووٹر نے PTIکو اچھی جماعت ، 21فیصد نے رہنمائوں کو اچھا کہا۔گیلپ پاکستان کے سروے میں ن لیگ کے سپورٹرز نے ووٹ دینے کی پہلی وجہ علاقے میں ترقیاتی کام کو قرار دیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز نے پارٹی کا اچھا ہونے کو ووٹ دینے کی اہم وجہ بتایا ۔پلس کنسلٹنٹ کے سروےمیں ترجیحات میں فرق نظر آیا ۔ ن لیگ کے ووٹرز نے پہلی وجہ پارٹی رہنماوں کے اچھا ہونے اور پی ٹی آئی کے ووٹرز نے کرپشن کو کنٹرول کرنے کو پارٹی کو ووٹ دینے کی اہم وجہ کہا ۔ دونوں سرویز میں این اے 75 کے حلقے سے مجموعی طور پر 26سو سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے حصہ لیا ۔دونوں سرویز 2مارچ سے 9مارچ 2021 کے درمیان کیئے گئے (۔گیلپ پاکستان کے سروے میں دیکھا گیا کے ڈسکہ سے جن افراد نے اپنے آپ کو ن لیگ کا ووٹر بتایا ان میں سے 36 فیصد نے علاقے میں ترقیاتی کام کروانےکو ن لیگ کو ووٹ دینے کی اہم وجہ کہا ۔ 26 فیصد نے غریبوں کی مدد کرنے ، 15 فیصد نے پارٹی کے اچھے ہونے، 12 فیصد نے پارٹی کے مہنگائی کو کنٹرول کرنے ، 9 فیصد نے ن لیگ کے لیڈران کو پسند کرنے ، 9 فیصد نے بڑوں کی جانب سےپارٹی کو سپورٹ کرنے ، 8 فیصد نے پارٹی کی نظریے ، جبکہ 8 فیصد نے ہمیشہ ن لیگ کو ووٹ دینے کو اہم وجہ کہا۔اس کے برعکس گیلپ پاکستا ن کے سروے میں جن افراد نے اپنے آپ کو پی ٹی آئی کاووٹر کہا اس میں سے 25 فیصد نے پارٹی کے اچھا ہونے کو ووٹ دینے کی اہم وجہ بتایا ۔ 21 فیصد نے لیڈران کے اچھا ہونے، 21 فیصد نے ہی پارٹی کے قابل اعتبار ہونے ، 14 فیصد نے پارٹی کے نظریے،جبکہ 14 فیصد نے ہی پارٹی کے کرپشن کیخلاف اقدامات کو ووٹ دینے کی اہم وجہ قرار دیا۔ 10 فیصد نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی وجہ علاقے میں ترقیاتی کام کروانے ، 9 فیصد نے پارٹی کو ایک چانس دینے، جبکہ 8 فیصد نے بڑوں کے پارٹی کو سپورٹ کرنے کو ووٹ دینے کی اہم وجہ کہا۔پلس کنسلٹنٹ کے سروے کو دیکھا جائے تو اس میں گیلپ پاکستان کے مقابلے میں ووٹ دینے کی ترجیحات میں کافی تبدیلی نظر آئی ۔ اس میں اپنے آپ کو ن لیگ کا ووٹر بتانے والوں میں 19 فیصد نے پارٹی رہنماوں کے اچھا ہونے کو مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی اہم وجہ کہا ۔ 14 فیصد نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے، 9 فیصد نے فیملی ممبر ان کے جماعت کو سپورٹ کرنے ، 6 فیصد نے علاقے میں ترقیاتی کام کروانے، 3 فیصد نے پارٹی کی جانب سے ملک میں اچھے کاروباری حالات پیدا کرنے ، 2 فیصد نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے ، 1 فیصد نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور 1 فیصد نے کرپشن کیخلاف اقدامات کو ن لیگ کو ووٹ دینے کی اہم وجہ بتایا ۔پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں پی ٹی آئی کے 25 فیصدووٹرز نے پارٹی کی جانب سے کرپشن کو کنٹرول کرنےکےلیے اٹھائے گئے اقدامات کو ووٹ دینے کی سب سے اہم وجہ قرار دیا۔ 7 فیصد نے احساس پروگرام ، 6 فیصد نے پارٹی رہنماوں کے اچھا ہونے، 4 فیصد نے فیملی ممبر ان کے جماعت کو سپورٹ کرنے ، 3 فیصد نے پارٹی کے اچھا ہونے، 3 فیصد نے ترقیاتی کام کروانے ، 1 فیصد نے کمیونٹی کے جماعت کو سپورٹ کرنے ، 1 فیصد نے مہنگائی کو قابو کرنے، 1 فیصد نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے جبکہ 1 فیصد نے روزگار فراہم کرنے کو پی ٹی آئی کوووٹ دینے کی اہم وجہ کہا۔

تازہ ترین