• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی نئی لہر، پشاور میں تجارتی مراکز بند


عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیشِ نظر پشاور میں حکومتی فیصلے کے تحت تجارتی مراکز بند کردیے گئے۔

قصہ خوانی، صدر، پیپل منڈی سمیت مختلف بازاروں میں دُکانیں بند کروادی گئیں، بورڈ بازار میں بھی اشیاء خور و نوش اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ تمام دکانیں بند کردی گئیں۔

پشاور میں میڈیسن، بیکری، سبزی، کریانہ اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور سمیت 9 اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو کاروباری مراکز بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق رات کے اوقات میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے بتایا کہ کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 4 شادی ہالز کے منیجرز گرفتار کرلیے گئے جبکہ 14 ریسٹورنٹس سیل کیے گئے۔

ڈی سی پشاور نے مزید بتایا کہ رات آٹھ بجے کے بعد دکانیں بند نہ کرنے پر 25 دکانداروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ23ہزار135 ہوگئی، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 27ہزار 188ہوگئی جبکہ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ79ہزار760ہوگئی ہے۔

تازہ ترین