• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں معلوم تھا پی ڈی ایم کا مشترکہ نظریہ نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم نے تو پہلے دن کہہ دیا تھا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کا کوئی مشترکہ نظریہ نہیں ہے۔

وزیرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام پارٹیاں اپنے مفادات کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق محسوس نہیں کرتے، مہنگائی کے خلاف کل ملتان اور 28 مارچ کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔


امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں عوام سے کیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، حکمران جماعت نے قوم کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں ڈال دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں منہگائی اور بے روز گاری کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، ایک ہفتے میں ہمارے 2 جلسے ہوں گے۔

تازہ ترین