• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی ابصار عالم نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے ایف آئی اے کی جانب سے انکے مختلف ٹویٹس کی بنیاد پر انہیں طلبی کیلئے جاری کئے گئے دو نوٹسز کے اجراء کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے ، درخواست گزار نے  رٹ پٹیشن میں وفاق پاکستان کو بذریعہ سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائمز رپورٹنگ سنٹر اور انسپکٹر مظہر شاہ کو فریق بنا تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے نے انہیں شکایت کی کاپی فراہم کیے بغیر ہی پیش ہونے کا ایک نوٹس جاری کیا جو کہ مقررہ وقت گزرنے کے بعد موصول ہوا ہے ،ایف آئی اے اہلکار وں کے ذریعے حکومتی پالیسیوں سے اختلاف اور تنقید کے باعث ان کی آواز کودبانے کی کوشش کی جا رہی ہے،  انکے خلاف سائبر کرائمز کے قانون کے غلط استعمال کی کوشش کی جا رہی ہے ،درخواست گزار نے عدالت سے ایف آئی اے کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دینے اور درخواست کا فیصلہ ہونے تک ایف آئی اے کو ان کی گرفتاری، ان کی تضحیک اور انہیں ہراساں کرنے سمیت کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے روکنے کی استدعا بھی کی ہے۔

تازہ ترین