چین کے خود مختار علاقے تبت کے شہر ناگچو میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہو گئے جبکہ سیکڑوں مکانات منہدم ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 12 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر چینی صدر شی جن پنگ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے چینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں، زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد اور تعاون کے لیے تیار ہیں۔