• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مہنگائی کا راج، سرکاری نرخ و بازار کے بھاؤ میں بڑا فرق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی میں اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں۔

شہر میں ایل پی جی، مرغی کے گوشت، آٹے اور انڈوں کے بازار کے نرخ مقررہ قیمتوں سے کہیں زیادہ ہیں۔

کراچی میں ایل پی جی 500 سے 550 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے اس کی قیمت 279.34 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔

مرغی کا گوشت سرکاری نرخ نامے میں 690 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم بازار میں یہ 750 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

چکی کے آٹے کی سرکاری قیمت 145 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ شہر میں آٹا اوسطاً 190 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 240 روپے فی درجن ہے لیکن بازار میں انڈے 280 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید