• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب بیورو کی جانب سے طلبی کا نوٹس، مریم نواز کو قانونی ٹیم کا عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے طلبی کے نوٹس اور دیگر قانونی امور پر مشاورت کیلئے وکلاء کی ٹیم سے مشاورت کی ،بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو بھی مشاورت سے آگاہ کیا گیا او ران کی رہنمائی حاصل کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سینئر قانون دان اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے جاتی امراء رائے ونڈ میں مریم نواز سے ملاقات کی جس میں نیب کے 26مارچ کو طلبی کے نوٹس بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تازہ ترین