• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور بشریٰ بی بی کورونا کا شکار، نور بخاری نے عوام سے کیا اپیل کی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے عوام سے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ و خاتون اوّل بشریٰ بی بی کو اپنی والدہ کا درجہ دینے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

نور بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کی۔

سابقہ اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم ہمارے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔‘

اس کے علاوہ نور بخاری نے اپنی والدہ کی تصویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جس میں وہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا رہی ہیں۔

نور بخاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! میری امّی نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ بھی اپنے والدین کا خیال رکھیں اور اپنے گھروں میں موجود 60 سال سے زائد عُمر کے افراد کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے دی۔

تازہ ترین