• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف ایک وبا، عذاب اور نحوست ہے، عوام نجات چاہتے ہیں، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاق میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک وبا، عذاب اور نحوست قرار دیدیا ہے۔

سہراب گوٹھ میں جلسے سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ پاکستان کے عوام پی ٹی آئی کی وبا، عذاب اور نحوست سے نجات چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کے عوام کو پی ٹی آئی کی نحوست سے آزاد کروائیں گے۔


صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کے رہنما لیاقت جتوئی کہہ چکے ہیں کہ 35 کروڑ میں سینیٹ کی سیٹ بیچی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمران جماعت نے آٹا اور چینی چوروں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی اے ٹی ایمز نے گندم کی اسمگلنگ کی، ملک میں آٹا اور چینی کے بحران کی ذمہ داری وفاقی حکومت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں اتنا قرضہ نہیں لیا گیا جتنا پی ٹی آئی کی نالائق حکومت نے ڈھائی برس میں لے لیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کبھی نہیں ہوا، پیپلز پارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں زیادہ تھیں۔

تازہ ترین