کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن نے 22مارچ سے شروع ہونے والی سندھ جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ ملتوی کردی ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
نامور کامیڈین اداکار جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 63 برس تھی۔
کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عرفات منہاس کا کہنا ہے کہ پہلا میچ جیت کر مورال بلند ہوتا ہے، ہم نے شروع ہی سے بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلی جس کا فائدہ ہوا۔
وائٹ ہاؤس نے عمان میں ایران اور امریکا کے مذاکراتی عمل کو مثبت اور تعمیری قرار دیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز سے ایک سال میں 5اعشاریہ70 ارب روپے رائلٹی حاصل کی۔
شہری کا کہنا تھا کہ بس کا ٹکٹ خریدتے ہوئے جوتے کاؤنٹر پر رکھے تھے، جو چوری ہوگئے۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) پنجاب کی مجلس شوری نےتحریک انصاف سے اتحاد پر تجاویز مولانا فضل الرحمان کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون کپڑے دھوتے وقت پاؤں پھسلنے کے باعث تالاب میں گری، خاتون کو بچانے کے لیے دو اور خواتین نے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔
سنی دیول نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ جب لوگ باکس آفس کی باتیں بار بار کرتے ہیں تو تھوڑی گھبراہٹ ضرور محسوس ہوتی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ اتار چڑھاو ہوتے ہیں ابھی تو ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ نئے شاٹس پر گزشتہ سال سے کام کررہا ہوں۔
امریکا نے چین سے آئے اسمارٹ فونز ، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانکس درآمدات کو اضافی ٹیرف سے چھوٹ دے دی گئی۔
ملزمہ نے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزمہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
افغانستان میں 4 مجرموں کو سرعام سزائے موت دیدی گئی، جنہیں مقتولین کے لواحقین نے عوام کے سامنے گولیاں ماریں۔
چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
سیکیورٹی گارڈ نے سوٹ کیس میں سے لڑکی کی آواز سن کر چیکنگ کی اور دُہری ہو کر بیٹھی لڑکی کو برآمد کیا ۔
پی ایس ایل 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو چونکا دیا، 235 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔