• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ چاہے تو سوئس کیس ری اوپن کرسکتی ہے، شہزاد اکبر

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم ہاؤس جمع کروادی گئی ہے، واضح ہوگیا ہے کہ نیب نے ٹرائل کورٹ میں سوئس کیسوں کا اوریجنل ریکارڈ نہ ہونے سے متعلق جھوٹ کہا تھا، قانونی سوال اٹھ گیا ہے کہ کیااب اس کیس کو دوبارہ کھولا جاسکتا ہے یا نہیں کیونکہ کیس کا نتیجہ فراڈ پر مبنی تھا، سپریم کورٹ چاہے تو سوئس کیسوں کو ری اوپن کرسکتی ہے، براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پبلک ہونے کے بعد نیب، اٹارنی جنرل اور وزارت قانون کو اپنے اندر احتساب کرنا ہوگا، ان اداروں کے اس کھیل میں شامل تمام افراد کو بھی کٹہرے میں لانا چاہئے، براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ کو جلد جاری کیا جائے گا اور اس پر ایکشن بھی ہوگا۔پی ٹی آئی حکومت میں براڈ شیٹ کو ادائیگیوں کی اجازت کابینہ کے ذریعہ دی گئی، سوئس کیس اور 2008ء میں 15لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی تحقیقات براڈ شیٹ کمیشن کے ٹی او آرز کا حصہ تھی، ثابت ہوگیا ہے کہ 15لاکھ ڈالرز غلط کمپنی اور غلط شخص کو ادا کیے گئے ۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ 15لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونا انتظامی غلطی سے زیادہ مجرمانہ عمل ہے۔

تازہ ترین