• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نا اہلی کیس، تحریک انصاف کی درخواست پر یوسف رضا گیلانی سے جواب طلب

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کی درخواست پر نا اہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی سے جواب طلب کر تے ہوئے 5 اپریل تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ، الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہوئی یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے وکلاء پیش ہوئے، تحریک انصاف نے ترمیم شدہ درخواستیں جمع کرا دیں ،ملیکہ بخاری نے کہا کہ درخواست میں ویڈیو میں موجود دونوں ایم این ایز کو فریق بنایا گیا ہے، ہماری نظر میں فہیم خان اور جمیل احمد گواہ ہیں، الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ کوئی رکن اسمبلی ملوث ہے تو اسکے خلاف تحقیقات کرے، انتخابی عمل میں شفافیت آپکی ذمہ داری ہے، جن کو ہم جانتے تھے انکے نام کمیشن کو بتا دیے، جن اراکین کو رشوت کی پیشکش ہوئی اس کا تعین کمیشن خود کرے، ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ جن دو ارکان کو فریق بنایا ہے انکی حد تک کیس چلائیں گے، ترمیم شدہ درخواست پر علی حیدر گیلانی کے وکیل نے اعتراض کیا جس پر الطاف قریشی نے کہا کہ جس حد تک درخواست ہے اس کا جواب دیں، وکیل ملک جاوید نے کہا کہ درخواست میں یوسف گیلانی پر کوئی الزام نہیں، درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے پر دلائل دونگا۔

تازہ ترین