• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن ہے،سینیٹر روبینہ خالد

پشاور (لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا قیام چیئرمین بلاول بھٹو ۜکا وژن ہے جنہوں نے قومی اسمبلی سے اپنی پہلی تقریر میں کٹھ پتلی و زیر اعظم کے خلاف اپوزیشن کے اتحاد کی بات کی تھی، پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے نہ کرے لوگ باشعور ہوگئےہیں، پی ڈی ایم اپنا ہدف حاصل کرچکی ہے ہم نے استفی دینا نہیں بلکہ لینا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر روبینہ خالد نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انکے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گوہر انقلابی اور دیگر پارٹی عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے قیام کا مقصد مسلط حکومت کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا تھا، جس میں پی ڈی ایم کامیاب ہوچکی ہے۔اپوزیشن کی تحریک کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ پی ٹی آئی حکومت جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لینے پر مجبور ہوگئی ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ جمہوریت کی بالادستی کے لئے جدوجہد سے عبارت ہے اور پیپلز پارٹی کبھی ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائیگی جس سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہوں ۔امن وامان کی صورتحال خراب ہے ،حکمران جماعت ووٹ چوری پر اتر آئی ہے،جس کی واضح مثال سینٹ کے چیرمین کا الیکشن ہے۔
تازہ ترین