کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ قومی کیمپ میں کھلاڑیوں پر سخت محنت کی جاری ہے،امید ہے کہ کھلاڑی کیمپ میں اپنی غلطیوں سے چھٹکارا پانے اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے، انہوں نے کہا اس وقت قومی ٹیم کے ساتھ پنالٹی کارنر کے شعبے میں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے،پاکستانی کھلاڑی پنالٹی کارنر پر گول اسکور کرنے میں مہارت کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں، اس کے علاوہ کھلاڑی فیلڈ گول کے مواقع سے بھی فائدہ نہیں اٹھا پاتے ہیں، کسی بھی ٹور نامنٹ میں ٹیم کو جیت کے لئے موجودہ ہاکی میں ایک یا دو چانس ملتے ہیں ، اگر اس سے فائدہ نہیں اٹھا جاسکے تو ٹیم کی جیت کے امکانات ختم ہوجاتے ہیں۔