• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اقلیتوں سے متعلق اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے اور اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ ان خیالات کا انہوں نے قومی اقلیتی کمیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ اس موقع پر قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے چیف جسٹس آف پاکستان کو قومی کونسل برائے اقلیتی حقوق ایکٹ 2020ء کا ڈرافٹ بل اور قومی اقلیتی کمیشن کے دستور العمل سے متعلق آگاہ کیا۔ بدھ کو یہاں عدالت عظمی سے جاری تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد سے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام کیولانی نے کمیشن کے ممبران مولانا سید محمد عبد القدیر آزاد ،مفتی گلزار احمد نعیمی ،جے پال چابریا ،وشنو راجہ، ڈاکٹر سائرہ صفدر ،البرٹ ڈیوڈ ایم بی ای اور سروپ سنگھ نے ملاقات کی ۔

تازہ ترین