• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ماڈل پولیس اسٹیشن کلفٹن میں خوبصورت مسجد کا قیام

شہر قائد کراچی کے ساؤتھ ڈسٹرکٹ، ماڈل پولیس اسٹیشن کلفٹن میں خوبصورت مسجد کا قیام عمل میں آیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کراچی ساؤتھ کے ماڈل پولیس اسٹیشن کلفٹن میں قائم مسجد کا افتتاح کردیا ہے، اس دوران ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ اور ایس پی کلفٹن توحید رحمٰن بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

ایس ڈی پی او کلفٹن عمران خان اور کلفٹن ڈویژن کے تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی جانب سے مسجد کے افتتاح کے بعد خصوصی دعا کی گئی۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ ایس ایچ او کلفٹن پیر شبیر حیدر کی ذاتی دلچسپی سے خوبصورت مسجد فاطمہ کی تعمیر ممکن ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں تھانوں کی سطح پر اس طرح کی خوبصورت مسجد کی مثال موجود نہیں ہے۔

تازہ ترین