• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی ’ورک فرام ہوم‘ کی تصویر وائرل

حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی گھر سے کام کرتے تصویر منظرِ عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے وزیراعظم عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک پہنا ہوا ہے جبکہ اُن کے ہاتھ میں ایک کتاب بھی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تصویر کے کیشپن میں کچھ نہیں لکھا تاہم اُنہوں نے یہ ضرور بتایا کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے گھر سے ہی کام کررہے ہیں۔

عمران خان نے صرف 29 منٹ پہلے ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویر شیئر کی ہے  جسے اب تک 8 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

انسٹاگرام صارفین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات بھی جاری کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی وزیراعظم کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ میٹنگ کررہے ہیں۔

فیصل سلطان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللّہ! وزیراعظم اب ٹھیک ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’وزیراعظم عمران خان کورونا ایس او پیز کا خیال کرتے ہوئے دفتری کام میں مصروف ہیں۔‘

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی بنی گالہ میں میڈیا ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی تصویر شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے دی۔

تازہ ترین