• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں ایسٹر لاک ڈاؤن پر تجارتی حلقوں کی سخت تنقید

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمنی میں حکومت کی جانب سے ایسٹر تہوار پر لاک ڈاؤن کے فیصلے پرتجارتی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید شروع ہوگئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں یکم اور 3اپریل پر چھٹی ہوگی۔ اس دوران صرف اشیائے خورو نوش کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ وفاقی وزارت داخلہ جلد ہی ایسٹر کی تعطیلات کے دوران لاک ڈاؤن سے متعلق ضوابط تفصیل سے پیش کرے گی۔
تازہ ترین